امریکی سفیر کی سزا یافتہ نوازشریف سے ملاقات اندرونی معاملات میں مداخلت ہے
یہ اسی سازش کا تسلسل ہے جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی، آج یہ شخص قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے قابل نہیں لیکن بیرونی آقاؤں کی شہہ پر اپنے اقتدار کا تخت سجانا چاہتا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا الزام
(جاری ہے)
ترجمان پی ٹی آئی الزام عائد کیا کہ امریکی سفیر سے ملاقات کے اعلامیے میں سفیر کی جانب سے عوامِ پاکستان سے ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قائدانہ کردار دے کر اپنے بھرپور اعتماد سے نوازنے کی توقع سفارتی آداب، دوطرفہ تعلقات، عالمی قوانین اور منصبِ سفارتکاری کے بنیادی قواعد و ضوابط سے سنگین انحراف اور قابلِ وضاحت معاملہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان مذکورہ اعلامیے کے مندرجات کا فوری نوٹس لے اور دفترِ خارجہ کے ذریعے امریکی سفاتخانے اور امریکی انتظامیہ سے معاملے کی وضاحت طلب کرے۔
ملکی سلامتی، آئین، جمہوریت اور انتخابات کی شفافیت کیخلاف کوئی خفیہ سازش یا اعلانیہ اقدام قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اس کے ملکی اہم آہنگی، داخلی سلامتی اور قومی یکجہتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، تحریک انصاف آئین کی بالادستی، جمہوریت کے دفاع، انتخابات کی شفافیت اور قوم کی حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔
Comments
Post a Comment