Posts

پنجاب میں ن لیگ 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی

  وفاق میں سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے، نوازشریف کی صورت تجربہ کار سینئرقیادت موجود ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کا دعویٰ    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے، نوازشریف کی صورت تجربہ کار سینئرقیادت موجود ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ انہوں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی 144نشستوں کا جائزہ لیا ہے، انشاءاللہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پہ کامیابی حاصل کرے گی اور انشاءاللہ مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جارہی ہے کیونکہ یہ وقت کا بھی تقاضہ ہے اور پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔ میاں نوازشریف کی صورت میں مسلم لیگ ن کے پاس نہ صرف پاکستان کی سینئر ترین قیادت ہے بلکہ تجربہ کار قیادت ہے انہوں نے دو مرتبہ پہلے بھی پاکستان کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔ (جاری ہے)   ہم نے 2013 میں جب  پاکستان  دہشتگردی اور ...

امریکی سفیر کی سزا یافتہ نوازشریف سے ملاقات اندرونی معاملات میں مداخلت ہے

  یہ اسی سازش کا تسلسل ہے جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی، آج یہ شخص قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے قابل نہیں لیکن بیرونی آقاؤں کی شہہ پر اپنے اقتدار کا تخت سجانا چاہتا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا الزام اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 نومبر 2023ء)  پاکستان تحریک انصاف  نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے  امریکی  سفیر کی  عدالت  سے سزا یافتہ مجرم سے ملاقات کے اعلامیے کو  پاکستان  کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت قرار دیا اور اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں ترجمان  پی ٹی آئی  کا کہنا ہے کہ اعلامیے کے مندرجات اس سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت  عمران خان  کی منتخب اور جائز جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا،  امریکی  سفیر کی  عدالت  سے سزا یافتہ  نوازشریف  سے ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے، غیر سیاسی، غیرجمہوری اور غیرآئینی آمریت کی نرسری میں جنم لینے والے خاندان نے اپنے اقتدار کیلئے ہر داخلی و خارجی بیوپاری سے  پاکستان  کے مفادات کی...

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا این اوسی مسترد‘ اسٹیج بھی اکھاڑ دیا گیا

  ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر ضلع بھر میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی   مانسہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 نومبر 2023ء ) صوبہ  خیبرپختونخوا  کے علاقہ مانسہرہ میں  پاکستان تحریک انصاف  کے ورکرز کنونشن کا این اوسی مسترد کرتے ہوئے اسٹیج بھی اکھاڑ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  تحریک انصاف  کی جانب سے آج مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تاہم ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے  تحریک انصاف  کے ورکرز کنونشن کا  این او سی  مسترد کیا اور انتظامیہ نے  جلسہ  گاہ میں لگایا  پی ٹی آئی  کا اسٹیج اکھاڑ دیا اور  جلسہ  گاہ میں  پولیس  کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔   اس حوالے سے ڈی سی مانسہرہ کا مؤقف ہے کہ  تھانہ  سٹی مانسہرہ نے سکیورٹی کلئیرنس نہیں دی، ڈی پی او مانسہرہ نے  تحریک انصاف  سمیت کسی بھی جماعت کو  جلسہ  نہ کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی وجہ سے  پی ٹی آئی  کا ورکرز کنونشن سکیورٹی خدشا...

ورلڈ کپ، بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Image
دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں   کلکتہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 نومبر 2023ء ) ورلڈ کپ میں  بھارت  کا جنوبی  افریقہ  کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  کرکٹ ورلڈ کپ  کے 37 ویں میچ میں میزبان  بھارت  نے جنوبی  افریقہ  کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں  کھیل  رہی ہیں اور ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیموں نے سات سات میچز کھیلے ہیں جن میں سے  بھارت  اب تک ناقابل شکست ہے جب کہ جنوبی  افریقہ  نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر  بھارت  پہلے اور جنوبی  افریقہ  دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ادھر  ہندوستان  کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو  بنگلہ دیش  کے خلاف باؤلنگ کے دوران ٹخنے کی چوٹ سے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے  آئی سی سی  ورلڈ کپ 2023ء سے باہر ...