پنجاب میں ن لیگ 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی
وفاق میں سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے، نوازشریف کی صورت تجربہ کار سینئرقیادت موجود ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کا دعویٰ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے، نوازشریف کی صورت تجربہ کار سینئرقیادت موجود ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ انہوں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی 144نشستوں کا جائزہ لیا ہے، انشاءاللہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پہ کامیابی حاصل کرے گی اور انشاءاللہ مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جارہی ہے کیونکہ یہ وقت کا بھی تقاضہ ہے اور پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔ میاں نوازشریف کی صورت میں مسلم لیگ ن کے پاس نہ صرف پاکستان کی سینئر ترین قیادت ہے بلکہ تجربہ کار قیادت ہے انہوں نے دو مرتبہ پہلے بھی پاکستان کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔ (جاری ہے) ہم نے 2013 میں جب پاکستان دہشتگردی اور ...